ابوجہ: نائجیریا کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حال ہی میں ملک کی شمالی ریاست کٹسینا میں بندوق برداروں نے ایک کھیت میں کام کر رہے کم از کم 21 مقامی زرعی کارکنوں کواغوا کرلیا۔ پولیس کے ترجمان گیمبو عیسیٰ نے بدھ کو ژنہوا خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے اتوار کو ریاست کے فاسکری لوکل گورنمنٹ ایریا کے گاؤں کمپانی ملافیا کے ایک مقامی کھیت میں کام کررہے مزدوروں کو اغوا کرلیا اور انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔Gunmen kidnap 21 Workers
انہوں نے کہا 'انہوں نے (مسلح افراد) نے 15 سے 19 سال کے کل 21 کارکنوں کو اغوا کرلیا۔ ان میں زیادہ تر خواتین تھیں اور صرف چار مرد تھے۔ بندوق برداروں نے تاوان کے لیے متاثرین کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا ہے۔'