اردو

urdu

By

Published : Nov 21, 2022, 5:32 PM IST

ETV Bharat / international

Colorado Nightclub Shooting کولوراڈو میں پانچ افراد کو قتل کرنے والا شخص گرفتار

امریکہ کے کولوراڈو اسپرنگس میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فائرنگ میں نامزد ملزم 22 سالہ اینڈرسن لی ایلڈرچ اب پولیس کی حراست میں ہے۔ Gunman arrested in Colorado

کولوراڈو میں پانچ افراد کو قتل کرنے والا شخص گرفتار
کولوراڈو میں پانچ افراد کو قتل کرنے والا شخص گرفتار

کولوراڈو: امریکہ کے کولوراڈو میں ہم جنس پرست کمیونٹی کے کلب کے ارکان کو ایک حملہ آور کو پکڑنے پر ہیرو قرار دیا گیا ہے جس نے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اگر اس حملہ آور کو بروقت قابو نہ کیا جاتا تو صورتحال مزید خوفناک ہو سکتی تھی۔ یہ معلومات بی بی سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی ہیں۔ امریکی ریاست کولاراڈو میں ہم جنس پرست کمیونٹی کے کلب میں فائرنگ کے باعث پانچ افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ Shooting at LGBTQ Nightclub in Colorado

بی بی سی کی خبر کے مطابق کولوراڈو اسپرنگس کے میئر جان سوتھرز نے کہا کہ ہفتے کی رات کلب کیو میں گولہ باری کے دوران ایک شخص نے بہادری سے حملہ آور کی بندوق پکڑی اور اس پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔ فائرنگ میں نامزد ملزم 22 سالہ اینڈرسن لی ایلڈرچ اب پولیس کی حراست میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ وہاں موجود بہادر لوگوں نے خود کو اور دوسروں کو موت کے منہ سے بچا یا۔

سوتھرز نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور نے کس وجہ سے کلب کے اندر گولی چلائی تھی اور اس جرم میں کتنے لوگ ملوث تھے۔ کولاراڈو سپرنگز میں کلب کیو کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر لکھا گیا کہ انھیں اپنی کمیونٹی پر ہونے والے ’بلاجواز حملے سے شدید دھچکا پہنچا ہے۔‘ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی باشندے ’نہ نفرت برداششت کریں گے، نہ انھیں کرنی چاہیے۔‘پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر کرنے اور ان کی تعداد ظاہر کرنے کے حوالے سے وقت لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shooting at Gay Nightclub کولوراڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

پولیس نے لوگوں سے اس دوران صبر و تحمل کی اپیل کی ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ افراد خود ہی ہسپتال روانہ ہو گئے تھے۔پولیس کو کلب میں اسلحہ بردار شخص کے بارے میں سنیچر کی رات 11 بج کر 57 منٹ پر ابتدائی ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی۔ مشتبہ شخص کو کلب کے اندر سے ہی پکڑا گیا تھا۔ پولیس کو جائے وقوعہ پر دو گنز ملی ہیں اور یہ گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے لانگ رائفل استعمال کی گئی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details