اردو

urdu

ETV Bharat / international

Storm Julia گوئٹے مالا نے طوفان 'جولیا' کو قومی آفت قراردیا - طوفان جولیا

آفت سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے قومی کوآرڈینیشن نے اب تک 53000 افراد کو شدید بارشوں سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے 1302 افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 1042 پناہ گاہوں میں ہیں اور دو لوگ لاپتہ ہیں۔Guatemala Declares State of Calamity After Tropical Storm Julia

گوئٹے مالا
گوئٹے مالا

By

Published : Oct 11, 2022, 11:47 AM IST

گوئٹے مالا سٹی، گوئٹے مالا کے صدر الیجینڈرو گیامٹی نے استوائی طوفان ’جولیا‘ سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر اسے قومی آفت قرار دیا ہے۔Guatemala Declares State of Calamity After Tropical Storm Julia

مسٹر گیامٹی نے پیر کو سوشل میڈیا پر کہا کہ کابینہ کے اجلاس کے دوران لیا گیا فیصلہ منظوری کے لیے کانگریس کو بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا، "جولیا نے وسطی امریکہ اور گوئٹے مالا میں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ بھاری سے بہت زیادہ بارش متوقع ہے اور وہاں پہلے ہی سیلاب ہے۔ لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بہت سے پل متاثر ہوئے ہیں۔ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اور لوگ بجلی کے بغیر ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں سیلاب میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے دریاؤں کے قریب رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بنائے گئے 1858 پناہ گاہوں میں پناہ لینے کی اپیل کی ہے۔

آفت سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے قومی کوآرڈینیشن نے اب تک 53000 افراد کو شدید بارشوں سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے 1302 افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 1042 پناہ گاہوں میں ہیں اور دو لوگ لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں:Stampede in Guatemala گوئٹے مالا میں میوزک کنسرٹ میں بھگدڑ سے نو افراد ہلاک


اس کے علاوہ طوفان سے 17 سڑکوں اور سات پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک پل گر گیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details