اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے دنیا کو بھکمری کے تئیں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ-19 کے بعد پیدا ہونے والے معاملات کی وجہ سے غذائی بحران نے بھی سر اٹھا لیا، جس کے باعث عالمی سطح پر بہت سے مسائل نے جنم لیا ہے۔UN warns On Global Food Crisis
اس حوالے سے اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو خوراک کا موجودہ بحران 2023 میں عالمی تباہی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔بہت سے ممالک میں جاری خشک سالی اور تنازعات اور یوکرین روس جنگ کی وجہ سے اناج کی ترسیل میں رکاوٹوں نے خوراک کے بحران کو مزید تقویت دی ہے اور لاکھوں انسانوں کو فاقہ کشی کے خطرے کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اس وقت 45 ممالک میں تقریباً 50 ملین افراد قحط کی دہلیز پر ہیں جبکہ دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگ ہر رات بھوکے سوتے ہیں۔