اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan General Elections پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ملک بھر میں عام انتخابات اگلے سال 11 فروری کو کروائے جائیں گے۔ دراصل سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ 90 دن میں انتخابات کروانے سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ General elections in Pakistan

By ANI

Published : Nov 2, 2023, 3:19 PM IST

Pakistan General Elections
پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کی مسلسل اپیلوں کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بالآخر جمعرات کو اعلان کیا کہ ملک میں عام انتخابات اگلے سال 11 فروری کو ہوں گے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ اسی دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ کے ساتھ عام انتخابات کی تاریخ کا اشتراک کیا۔

انتخابی ادارے کے وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ انتخابی حلقوں کے حلقہ بندیوں کا عمل 29 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے انتخابات کی راہ ہموار ہوگی اور اس کے بعد ہم 11 فروری کو انتخابات کرا دیں گے۔ بعد ازاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ آج ہی اس معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مشاورت کرے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دنوں کے اندر انتخابات کرانے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں کی سماعت دوبارہ شروع کی ہے۔ یہ کیس سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان سماعت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت کو ہٹائے جانے کے بعد سے پاکستان سیاسی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ اس کے بعد، شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت نے 9 اگست کو قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا، جب کہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کو بھی قبل از وقت تحلیل کر دیا گیا تاکہ الیکٹورل اتھارٹی کو ملک میں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کی اجازت دی جا سکے، تاہم ای سی پی نے مطلوبہ وقت کے اندر انتخابات کے انعقاد کے خلاف فیصلہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details