اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز

Gaza Death Toll فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 ہزار 729 سے زائد بچے اور 5 ہزار 153 زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں، جبکہ زخمیوں میں 8 ہزار 663 سے زائد بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد کا کچھ پتہ نہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Dec 14, 2023, 7:30 PM IST

فلسطین: غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 2 صحافیوں سمیت مزید 200 سے زائد فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی درندگی کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 682 سے بڑھ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 ہزار 729 سے زائد بچے اور 5 ہزار 153 زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں، جبکہ زخمیوں میں 8 ہزار 663 سے زائد بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد کا کچھ پتہ نہیں۔

خان یونس میں اسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کی سڑکوں پر لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔گزشتہ رات سے اب تک حماس کے جنگجوؤں سے جھڑپوں کے دوران 10 سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 115 تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کی سربراہ نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کی حمایت کر دی ہے۔ یورپی یونین کی چیف ارسلا وان ڈر نے یورپی یونین کے قانون سازوں کو بتایا کہ میں مغربی کنارے میں حملوں میں ملوث افراد کو سزا دینے کے حق میں ہوں ان کا احتساب ہونا چاہیے اس تشدد کا حماس کے خلاف لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے روکنا چاہیے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے پیر کے روز کہا تھا کہ بلاک مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں کے تشدد سے گھبرا گیا ہے اور اسرائیلی حکومت کے یروشلم میں مزید 1,700 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details