اردو

urdu

ETV Bharat / international

Gabon Military Coup ایک اور افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت، صدر علی بونگو گھر میں نظر بند - افریقی ملک گبون

افریقی ملک گبون کی عسکری قیادت نے کہا کہ حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں تھے اس لیے انہیں منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرکے ملکی سرحدوں کو اگلے نوٹس تک بند کردیا گیا ہے۔ اگر یہ بغاوت کامیاب ہوتی ہے تو 2020 کے بعد مغربی اور وسطی افریقہ میں یہ آٹھویں بغاوت ہوگی۔ تازہ ترین بغاوت جولائی میں ہوئی نائیجر میں ہوئی۔

Gabon officers declare military coup
ایک اور افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت، صدر علی بونگو گھر میں نظر بند

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 10:11 PM IST

لیبرویل: افریقی ملک گبون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے تمام ریاستی اداروں کو تحلیل اور انتخابی نتائج کو منسوخ کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فوج کی سینئر قیادت نے ریاستی انتخابی ادارے کے اعلان کے چند منٹ بعد سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ فوج نے تمام اختیارات حاصل کر لیے ہیں اور انتخابی نتائج کو منسوخ کر دیے گئے۔

گبون کی عسکری قیادت نے کہا کہ حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں تھے اس لیے انہیں منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرکے ملکی سرحدوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ افسران نے خطاب میں کہا کہ وہ وسطی افریقی ملک میں تمام سیکورٹی اور دفاعی افواج کی نمائندگی کرتے ہیں، تمام سرحدیں اگلے نوٹس تک بند اور ریاستی ادارے تحلیل ہو گئے ہیں۔

فوجی افسران نے بیان میں کہا کہ یہ پیغام گبونی لوگوں کے نام… ہم نے موجودہ حکومت کو ختم کرکے امن کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گبون کے سرکاری ٹی وی نے حال ہی میں ملک میں ہونے والے متنازع الیکشن میں علی بونگو کی تیسری مرتبہ کامیابی کا اعلان کیا تھا۔ گبون کے الیکشن سینٹر کے مطابق علی بونگو نے الیکشن میں 64.27 فیصد ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل البرٹ اوندو نے 30.77 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا کامیاب رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

گبون کے دارالحکومت لیبرویل کی سڑکوں پر سینکڑوں لوگوں نے فوج کی مداخلت پر جشن منایا، جب کہ افریقی یونین اور فرانس، گبون کے سابق نوآبادیاتی حکمران نے بغاوت کی مذمت کی۔ قابل ذکر ہے کہ اگر یہ بغاوت کامیاب ہوتی ہے تو 2020 کے بعد مغربی اور وسطی افریقہ میں یہ آٹھویں بغاوت ہوگی۔ تازہ ترین بغاوت جولائی میں ہوئی نائیجر میں ہوئی۔ فوجی افسران نے مالی، گِنی، برکینا فاسو اور چاڈ میں بھی اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details