اردو

urdu

ETV Bharat / international

G7 Summit: جی سیون ممالک کا اجلاس آئندہ برس جاپان میں ہوگا - جی سیون ممالک کا آئندہ اجلاس

جی سیون کانفرنس G7 Summit رواں ماہ کے آخر میں جرمنی میں ہونے والی ہے۔ اسی دوران خبر ہے کہ جاپان سال 2023 میں جی سیون کے اجلاس کی میزبانی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ 2023 میں جی سیون کانفرنس جاپان کے شہر ہیروشیما میں متوقع ہے۔ گروپ کے دیگر ممالک کو پہلے ہی جاپان کے 2023 اجلاس کی میزبانی کے ارادے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

G7 summit will be held in Japan next year
جی سیون ممالک کا اجلاس آئندہ برس جاپان میں ہوگا

By

Published : Jun 19, 2022, 6:06 PM IST

ٹوکیو: جاپان اگلے سال مئی میں ہیروشیما میں ہونے والی جی-7 چوٹی کانفرنس G7 Summit کی میزبانی کرسکتا ہے۔ کیوڈو خبررساں ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں جرمنی میں ہونے والی جی-7 چوٹی کانفرنس کے دوران، جاپان سال 2023 میں ہیروشیما چوٹی کانفرنس کے پروگرام کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

گروپ کے دیگر ممالک کو پہلے ہی جاپان کے 2023 اجلاس کی میزبانی کے ارادے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا جی 7 کے دیگر لیڈران کے ساتھ جوہری تخفیف اسلحہ کی سمت میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پچھلے مہینے، جاپانی چیف کیبنٹ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے اعلان کیا تھاکہ اس گروپ کے تمام اراکین نے ہیروشیما میں چوٹی کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کی تھی۔ واضح رہے کہ جی 7 سربراہی اجلاس میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکہ شامل ہیں (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details