اردو

urdu

ETV Bharat / international

African Union joins G20 افریقی یونین جی ٹوینٹی گروپ میں شامل - جی ٹوینٹی صدارت

پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے افریقی یونین کو جی ٹوینٹی کی مستقل رکنیت دینے کی تجویز پیش کی ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم سب اس تجویز پر متفق ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے افریقی یونین کو جی ٹوینٹی گروپ میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ G20 Summit 2023 Update

افریقی یونین جی ٹوینٹی گروپ میں شامل
افریقی یونین جی ٹوینٹی گروپ میں شامل

By UNI (United News of India)

Published : Sep 9, 2023, 1:47 PM IST

نئی دہلی: افریقی یونین کو باقاعدہ طور پر جی ٹوینٹی گروپ میں مستقل رکن کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقدہ دو روزہ جی ٹوینٹی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔ افریقی یونین کو جی ٹوینٹی گروپ میں شامل کرنے کا ایجنڈا کانفرنس کی ترجیحات میں شامل تھا اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے اپنی افتتاحی تقریر میں سب سے پہلے اس کا اعلان کیا۔
پی ایم مودی نے کہا ’’آپ سب کی رضامندی کے ساتھ، مزید کارروائی شروع کرنے سے پہلے، میں افریقی یونین کے چیئرپرسن کو جی ٹوینٹی کے مستقل رکن کے طور پر اپنی نشست سنبھالنے کی دعوت دیتا ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان کی جی ٹوینٹی صدارت ملک کے اندر اور باہر سب کے لیے شمولیت اور حمایت کی علامت بن گئی ہے۔ ہندوستان میں یہ پیپلز جی ٹوینٹی بن گئی، کروڑوں ہندوستانی اس میں شامل ہوئے۔ ملک کے 60 سے زائد شہروں میں 200 سے زائد میٹنگیں ہوئیں۔'' پی ایم مودی نے مزید کہا کہ یہ سب کے ساتھ کے جذبے کے تحت ہے کہ ہندوستان نے افریقی یونین کو جی ٹوینٹی کی مستقل رکنیت دینے کی تجویز پیش کی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب اس تجویز پر متفق ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے افریقی یونین کو جی ٹوینٹی گروپ میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit 2023 دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی جی ٹوینٹی اجلاس کیلئے نئی دہلی آمد

G20 Summit 2023 جی ٹوینٹی اجلاس کے موقع پر نئی دہلی کا منظر، دیکھیں تصاویر

افریقی یونین ایک بااثر تنظیم ہے جس میں 55 رکن ممالک شامل ہیں۔ یہ یونین افریقی براعظم کے ممالک پر مشتمل ہے۔ اس ماہ کے شروع میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں مودی نے کہا کہ افریقہ بھارت کے لیے 'اولین ترجیح' ہے اور یہ ان لوگوں کو عالمی معاملات میں شامل کرنے کے لیے کام کرتا ہے جو محسوس کرتے ہیں کہ ان کی آواز نہیں سنی جا رہی ہے۔

G20 کو 1999 میں کئی عالمی اقتصادی بحرانوں کے جواب میں قائم کیا گیا تھا۔ G20 کے رکن ممالک عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد اور دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نئے رکن کے علاوہ اس گروپ میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ امریکہ اور یورپی یونین (EU) شامل بھی ہیں۔

یو این آئی مع مشمولات

ABOUT THE AUTHOR

...view details