ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکیو میں حال ہی میں فرنیچر کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں مختلف اقسام کی چھوٹی بڑی مصنوعات کو متعارف کرایا گیا۔ قابل دید فرنیچر کی نمائش میں فرنیچر کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر اور نمائش کے لیے شرکت کیں۔ جاپان میں فوکوئی پریفیکچر کمپنی، لکڑی کے مصنوعات کے لیے کافی مشہور ہے۔ فوکوئی نے نمائش میں ایک خاص تھیٹر کو متعارف کرایا جو لکڑی سے بنا ہوا ہے، اس ٹھیٹر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو لکڑیوں کے ذریعہ ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ دیکھنے والوں کو اعلیٰ معیار کی آواز کے ساتھ ٹھنڈ موسم میں گرم موسم کا احساس بھی دلاتا ہے۔
فوکوئی فیڈریشن آف ووڈ انڈسٹری یونین کے عہدیدار ریزو ایواسا کا کہنا ہے۔ فوکوئی پریفیکچر میں زیادہ تر دیودار کے درختوں سے بنی مختلف مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس درخت سے بنی مصنوعات کو ہوٹلوں اور ریزورٹ میں ترتیب دیں۔ فوکوئی پریفیکچر میں زیادہ تر مصنوعات میں دیودار درختوں کی لکڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جاپانی دیودار کے درختوں کے ارد گرد آرام دہ محسوس کریں اور آپ اس سہولت یا دیگر مصنوعات میں جدید ٹیکنالوجی کو بھی محسوس کر سکتے ہیں۔