ماسکو: روس کے وزیر توانائی نکولئی شولگینوف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے روس کے خلاف لگائی گئی یکطرفہ پابندیوں کے سبب دنیا بھر میں ایندھن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔Nikolai Shulginov On Fuel Prices
شولگینوف نے جمعہ کے روز جی-20 توانائی کی سپلائی کے وزارتی اجلاس کے دوران کہا کہ توانائی کے موجودہ بحران سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں رکاوٹ آئی ہے، خاص طور پر جب بات سب کے لیے سستی اور قابل اعتماد توانائی کی رسائی کو یقینی بنانے کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی وجوہات کو ختم کر کے ہی بحران سے نمٹا جا سکتا ہے اور اس کے لیے توانائی کی سپلائی چین کی بحالی اور متوازن توانائی اور موسمیاتی پالیسی قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جی-7 کے وزرائے خزانہ نے جمعہ کے روز ہونے والی میٹنگ کے بعد روسی تیل پر قیمت کی حد لگانے سے اتفاق کیا تھا۔