اردو

urdu

ETV Bharat / international

World Leaders Congratulate Macron: بھارت سمیت مختلف ممالک کے سربراہان نے ایمانوئل میکرون کو مبارکباد دی

وزیراعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن سمیت مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم اور ارکان پارلیمنٹ نے ایمانوئل میکرون کو فرانس کی صدارت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔World Leaders Congratulate Macron

French Election Result, World leaders congratulate Macron as he secures second term as President
بھارت سمیت مختلف ممالک کے سربراہان نے ایمانوئل میکرون کو مبارکباد دی

By

Published : Apr 25, 2022, 7:54 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو مبارکباد دی اور مزید تعاون کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایمانوئل میکرون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد۔ فرانس ہمارا سب سے پرانا اتحادی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں کلیدی شراکت دار ہے۔ میں یوکرین کی حمایت، جمہوریت کا دفاع اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے سمیت ہمارے مسلسل قریبی تعاون کی امید کرتاہوں۔''World Leaders Congratulate Macron

بشکریہ ٹویٹر

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے یوروپ میں قیادت میں میکروں کی کامیابی کی خواہش کی۔ انہوں نے کہاکہ' ایمانوئل میکرون صدر کے طور پر آپ کے پھر سے منتخب ہونے پر مبارکباد۔ غیر یقینی وقت میں لبرل جمہوریت کا ایک اور عظیم اظہار۔ ہم آپ اور فرانس کی ہر کامیابی کی خواہش کرتے ہیں، خاص طور پر یوروپ میں آپ کی قیادت کے ساتھ اور انڈو پیسیفک میں آسٹریلیا کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر۔''

ایمانوئل میکرون کو مبارکباد دیتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ میں روس کے یوکرین پر حملہ اور ہند-بحرالکاہل علاقے میں تعاون سمیت صدر میکروں کے ساتھ کئی شعبوں میں مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو جیت کی مبارکباد پیش کی ہے، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ فرانس کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر میرے دوست ایمانوئل میکرون کو مبارک ہو۔ میں ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

بشکریہ ٹویٹر

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ مبارک ہو ایمانوئل میکرون۔ کینیڈا اور فرانس کے لوگوں کے لیے سب سے اہم امور پر مل کر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔'' انہوں نے کہا کہ ''جمہوریت کے تحفظ سے لے کر موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے تک، متوسط طبقے کے لئے اچھی ملازمتوں اور معاشی ترقی تک۔

فرانس کو 'قریب ترین اور اہم' اتحادی قرار دیتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ایمانوئل میکرون فرانس کے صدر کے طورپر پھر سے منتخب ہونے پر مبارکباد۔ فرانس ہمارے قریبی اور اہم اتحادیوں میں سے ایک ہے۔ میں اسے جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔ ان مسائل پر مل کر کام کریں گے جو ہمارے دونوں ممالک اور دنیا کے لیے سب سے زیادہ معنی رکھتے ہیں۔''

بشکریہ ٹویٹر

ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ 'میری طرف سے ایمانوئل میکرون کو فرانسیسی جمہوریہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ میں یورپ میں آب و ہوا، ترقی اور امن کے لیے اپنے تعاون کو جاری رکھنے اور گہرا کرنے کی امید کرتا ہوں۔''یوکرین کی ایم پی لیسیا واسیلینکو نے ٹویٹ کیا کہ ایمانوئل میکرون کے فرانسیسی صدر کا عہدہ جیتنے سے بڑی راحت ملی۔ یوروپ سانس لے سکتا ہے۔''

اتوار کے آخر میں، نتائج سامنے آنے کے بعد میکرون نے ٹویٹ کیا کہ پانچ برس کی تبدیلیوں کے بعداچھا اور مشکل وقت، غیر معمولی بحران میں بھی میں ان فرانسیسی مردو خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اگلے پانچ برسوں کے لیے ہماری جمہوریہ کی صدارت کے لیے مجھ پر اعتماد کیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کی شب فرانسیسی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق 18,779,641 ووٹوں یعنی 58.54 فیصد کے ساتھ صدارتی انتخاب جیت لیا۔ میکرون کی حریف، دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین نے 13,297,760 ووٹ ، یا 41.46 فیصد ووٹ ملے ۔ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان فرانس کی آئینی کونسل سے تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔ 2017 میں، مسٹر میکرون اور محترمہ لی پین نے فرانسیسی صدارت کے لیے مقابلہ کیا، مسٹر میکرون 66.1 فیصد ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details