اردو

urdu

ETV Bharat / international

Food Security فرانس نے بھارت سے فوڈ سکیورٹی میں تعاون طلب کیا

پی ایم مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کل رات عالمی غذائی تحفظ اور بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بذریعہ ٹیلی فون بات چیت کی۔ PM Modi discussion with Emmanuel Macron

فرانس نے بھارت سے فوڈ سکیورٹی میں تعاون طلب کیا
فرانس نے بھارت سے فوڈ سکیورٹی میں تعاون طلب کیا

By

Published : Aug 17, 2022, 9:58 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کل رات عالمی غذائی تحفظ اور بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بذریعہ ٹیلی فون بات چیت کی۔ سرکاری معلومات کے مطابق وزیراعظم نے فرانس میں خشک سالی کی صورتحال اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سول جوہری توانائی اور دفاعی تعاون کے منصوبوں میں تعاون کرنے سمیت تمام موجودہ دو طرفہ اقدامات کا جائزہ لیا۔ PM Modi discussion with Emmanuel Macron

یہ بھی پڑھیں: Fires in France: فرانس کے شہر بورڈو کے قریب زبردست آگ، سات ہزار ہیکٹر پر پھیلا جنگل خاکستر

دونوں لیڈروں نے عالمی غذائی تحفظ سمیت دیگر اہم جغرافیائی سیاسی چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہند-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری حالیہ برسوں میں مزید مستحکم اور مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان نئے شعبوں میں بھی روابط اور تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details