اردو

urdu

ETV Bharat / international

Energy Crisis فرانس اور جرمنی توانائی کے بحران میں ایک دوسرے کی کریں گے مدد - توانائی کا بحران

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کو جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ میں کہا کہ فرانس جرمنی کو مزید گیس دینے کے لیے تیار ہے اور اگر سردیوں میں توانائی کا بحران برقرار رہا تو وہ فرانس کو مزید بجلی کی پیش کش کرے گا۔ France, Germany to help each other through energy crisis

فرانس
فرانس

By

Published : Sep 6, 2022, 12:00 PM IST

فرانس نے کہا ہے کہ ان کا ملک جرمنی کے ساتھ توانائی کے بحران سے نمٹنے میں آئندہ موسم سرما تک ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ France, Germany to help each other through energy crisis فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کو جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ میں کہا کہ فرانس جرمنی کو مزید گیس دینے کے لیے تیار ہے اور اگر سردیوں میں توانائی کا بحران برقرار رہا تو وہ فرانس کو مزید بجلی کی پیش کش کرے گا۔


مسٹر میکرون نے کہا ’’ہم گیس کنکشن کو حتمی شکل دینے جا رہے ہیں تاکہ جرمنی کو گیس فراہم کر سکیں۔ ہم انتہائی سخت حالات میں مزید بجلی پیدا کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سستی قیمت پر گیس خریدنے کے حق میں ہیں۔

مزید پڑھیں:World Has Never Seen Energy Crisis: 'دنیا نے اس سے بڑا توانائی کا بحران کبھی نہیں دیکھا'

تاہم انہوں نے کہا کہ فرانس اور اسپین کو ملانے والی گیس پائپ لائن کی ’’کوئی ضرورت نہیں‘‘ ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details