قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے متصل صوبہ گیزا میں ہفتہ کو ایک مائکرو بس اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ حادثہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب گیزا میں الکریمات روڈ پر ایک ایگزٹ کے قریب ایک مائیکرو بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مائیکرو بس کے مسافر تھے، جو شدید زخمی ہیں۔
دوسرا حادثہ فرانس کے شہر مارسیلے میں پیش آیا جہاں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ فرنچ 20 منٹس اخبار نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ حادثہ لا پلین ضلع میں آدھی رات کے بعد پیش آیا۔ اخبار نے مارسیلے کے میئر بینوئٹ پیون کے حوالے سے بتایا کہ عمارت گرنے کے مقام پر آگ لگنے کی وجہ سے راحت اور امدادی کام میں مصروف عملہ کو سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسٹ فرانس کے اخبار نے اطلاع دی ہے کہ دو بچوں سمیت کل گیارہ افراد کو جائے حادثہ سے نکال لیا گیا ہے۔