برازیلیا: برازیل کی شمالی ریاست پارا کے دارالحکومت بیلم کے نزدیک ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 26 دیگر لاپتہ ہو گئے۔ سرکاری معلومات کے مطابق یہ کشتی جمعرات کے روز مارازو جزیرے میں کیمرا اور بیلم کے درمیان سفر کر رہی تھی۔ اسی دوران کشتی کوٹیجوبا جزیرے پر سوڈے ساحل کے پاس ڈوب گئی۔ فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ Fourteen people died after a boat sinks in Brazil
محکمہ عوامی سکیورٹی کی سکریٹریٹ کے مطابق یہ کشتی مسافروں کو لے جانے کے لیے لائسنس یافتہ نہيں تھی۔ فائر فائٹرز نے غوطہ خوروں، نو کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے لاشوں کو نکالنے اور لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کرنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔