اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israeli Attack on Syria اسرائیلی فضائی حملوں میں چار شامی فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی - شامی فوجی ہلاک

شام میں ایک عشرے سے زیادہ طویل جنگ کے دوران اسرائیل نے شام کے علاقوں پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں بنیادی طور پر ایران کی حمایت یافتہ افواج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اگرچہ اسرائیل شام پر کیے جانے والے حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے متعدد دفعہ کہا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ دشمن ایران کو وہاں قدم جمانے کی اجازت نہیں دے گا۔

Four Syrian soldiers killed in Israeli attack
اسرائیلی فضائی حملوں میں چار شامی فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی

By

Published : Aug 7, 2023, 4:21 PM IST

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں چار شامی فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے رپورٹ کیا کہ اتوار کی صبح 2:20 بجے اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے علاقے گولان کی سمت سے ایک فضائی حملہ کیا جس میں دمشق کے نزدیکی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایجنسی نے غیر معین مادی نقصان کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چار فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے اور مزید بتایا کہ شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو راستے میں ناکارہ بنا دیا۔ دارالحکومت میں اے ایف پی کے ایک نامہ نگار نے دھماکوں کی آواز آنے کی اطلاع دی۔

شام میں ایک عشرے سے زیادہ طویل جنگ کے دوران اسرائیل نے شام کے علاقوں پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں بنیادی طور پر ایران کی حمایت یافتہ افواج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اگرچہ اسرائیل شام پر کیے جانے والے حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے متعدد دفعہ کہا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ دشمن ایران کو وہاں قدم جمانے کی اجازت نہیں دے گا۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے ایک نگراں نے اس وقت کہا کہ 19 جولائی کو دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں تین حکومت کے حامی جنگجو ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

صنعا نے ان حملوں میں دو فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بمباری میں دمشق کے بعض نزدیکی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ شام کی وزارتِ خارجہ نے اس حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی تھی۔ صنعا کی طرف سے دیئے گئے ایک بیان میں وزارت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے فوری طور پرکارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اسرائیل کو ان مجرمانہ سرگرمیوں سے باز آنے کا پابند کیا جائے۔ گذشتہ ماہ کے اوائل میں سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ اسرائیل نے حکومت کے زیرِ قبضہ شہر حمص کے قریب فضائی حملے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی فوج نے بعد میں کہا کہ اس نے راکٹ فائر کرنے کے بعد ایک طیارہ شکن بیٹری کو نشانہ بنایا۔صنعا کے مطابق 14 جون کو اسرائیل نے دمشق کے قریب فضائی حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی زخمی ہوا۔ سابقہ اسرائیلی حملوں سے دمشق اور حلب دونوں کے ہوائی اڈے خدمات انجام دینے کے قابل نہیں رہے۔ مارچ کے آخر اور اپریل کے اوائل میں اسرائیل نے شام پر اپنے حملوں کو تیز کرتے ہوئے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں پر چار مرتبہ چھاپے مارے جن میں شامی حکومت کی افواج اور ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details