اردو

urdu

ETV Bharat / international

Colombia Helicopter Crash کولمبیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار فوجی جوانوں کی موت - کولمبیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

کولمبیا میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جس میں چار فوجی جوانوں کی موت ہو گئی۔ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔Colombia Army helicopter crash

کولمبیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار فوجی جوانوں کی موت
کولمبیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار فوجی جوانوں کی موت

By

Published : Mar 20, 2023, 10:16 AM IST

بگوٹا: کولمبیا میں چوکو ڈویژن کے دارالحکومت کوئبڈو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔ کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ صدر گسٹاو پیٹرو نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ "کوئبڈو میں طیارے کے حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔" انہوں نے بتایا کہ جب حادثہ ہوا تو ہیلی کاپٹر سامان لے جا رہا تھا۔ وہیں چوکو ڈویژن کے گورنر فرلن پیریا نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جوائنٹ ٹاسک فورس ٹائٹن کے کمانڈر کرنل ہیکٹر الفونسو کینڈیلاریو نے بتایا کہ حادثے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا۔ معلومات کے مطابق، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام ہیکٹر جیریز، جولیتھ گارشیا، جوہان اوروزکو اور روبن لیگیزامون کے طور پر شناخت کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فروری 2023 امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس وِلے کے قریب ہائی وے 53 کے قریب ٹریننگ کے دوران ٹینیسی نیشنل گارڈ سے تعلق رکھنے والا ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔ وہیں فروری ماہ میں ہی صومالیہ میں دارالحکومت موغادیشو کے قریب افریقی یونین مشن کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں کُل گیارہ مسافر سوار تھے جس میں میں سے تین جان کی بازی ہار گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details