لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چھوٹے صحرائی علاقے میں فائرنگ کی واردات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے یہ خبر دی۔ بیکرز فیلڈ کے ایک ٹیلی ویژن KGET-TV نے اطلاع دی ہے کہ شوٹنگ اتوار کی دیر رات موجاوی کے ایک گھر میں ہوئی۔ جہاں تقریباً 4000 باشندوں کی کمیونٹی ہے۔ یہ ریاست کی جنوبی وسطی وادی میں کیرن کاؤنٹی کی سیٹ بیکرز فیلڈ سے تقریباً 104 کلومیٹر مشرق میں ہے۔ رپورٹ میں کیرن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مہلوکین کی عمر20 یا 30 کی دہائیوں میں تھیں۔ فائرنگ کی واردات میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک کو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 19 اپریل کو امریکہ کے میئن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ امریکہ کے شہر میئن میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ وہیں 30 اپریل کو جنوب مشرقی ٹیکساس میں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں ایک آٹھ سالہ بھی شامل تھا۔ اے آر 15 طرز کی رائفل سے لیس ایک مشتبہ شخص نے اس حادثے کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا۔ سان جیکنٹو کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، پولیس کو ہیوسٹن سے تقریباً 55 میل (89 کلومیٹر) شمال میں کلیولینڈ میں گھر پر حملے کی کال موصول ہوئی۔