اردو

urdu

By

Published : Nov 9, 2022, 7:32 AM IST

ETV Bharat / international

Philippines Firing فلپائن میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

فلپائن کے جنوبی باسیلان صوبے میں نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کیا جس میں چار افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ shooting in Philippines

فلپائن میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک
فلپائن میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

منیلا:فلپائن کے جنوبی باسیلان صوبے میں منگل کو نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے پہلے لامیٹون قصبے میں پیش آیا۔ متاثرہ افراد جو کہ شادی کی تقریب کے لیے استعمال کیے جانے والے عارضی پلیٹ فارم پر سو رہے تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ Firing in Basilan

پولیس نے بتایا کہ حملے میں مبینہ طور پر زخمی ہونے والے ایک اور شخص کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع سے گولیوں کے تقریباً 12 خول اور ایک ایم -16 اسالٹ رائفل کے ساتھ گولہ بارود برآمد کیا۔ پولیس حملے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details