اردو

urdu

ETV Bharat / international

Colorado Shooting کولوراڈو میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک - کولوراڈو کے ارورہ میں فائرنگ کا معاملہ

امریکہ کے کولوراڈو کے ارورہ میں فائرنگ کا معاملہ سامنا آیا ہے۔ فائرنگ میں چار افراد کی موت ہو گئی ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ Firing in Colorado

کولوراڈو میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک
کولوراڈو میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

By

Published : Oct 31, 2022, 12:39 PM IST

لاس اینجلس:امریکہ کے کولوراڈو کے ارورہ میں فائرنگ سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ ارورہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی رات دیر گئے ایک گھر میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گھر سے تین افراد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد کں۔ Shooting in Aurora of Colorado

مشتبہ افراد میں سے ایک کی شناخت جوزف کیسٹورینا (21) کے طور پر کی گئی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ گھر میں ہلاک ہونے والی خاتون کے ساتھ کام کرتا تھا۔ فائرنگ سے مرنے والی خاتون کے اہل خانہ نے مقامی ٹی وی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ کچھ مشتبہ افراد گھر میں چھپے ہوئے تھے، جب گھر کے لوگ ایک تقریب سے گھر واپس آئے تو گھر میں چھپے بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آس پاس کے ایک میل کے علاقے میں لوگوں کو چوکس رہنے کے لیے کہا گیا ہے اور پولیس نے رات کو علاقے کی تلاشی لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details