اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک، تین دیگر زخمی اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا نے آج پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ جمعرات کی رات بالائی کوہستان کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر وین کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وین میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے وین ڈرائیور سمیت تین افراد کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2023 کے شروعات میں میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں مسافر بس اور کار کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں شتیال چوک کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گلگت سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار بس چوک کے قریب کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں کھائی میں گر گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بس حادثے میں لوگوں کے ہلاک ہونے پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل تین فروری 2023 کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔