اردو

urdu

ETV Bharat / international

Auckland Flood آکلینڈ میں طوفانی بارش کی وجہ سے چار افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں طوفانی بارش کی وجہ سے سڑکوں اور لوگوں کے گھروں تک کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔ وہیں بارش کے سبب چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ Heavy Rain in Auckland

آکلینڈ میں طوفانی بارش کی وجہ سے چار افراد ہلاک
آکلینڈ میں طوفانی بارش کی وجہ سے چار افراد ہلاک

By

Published : Jan 29, 2023, 11:46 AM IST

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے آکلینڈ شہر میں ریکارڈ بارش نے بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ آکلینڈ شہر میں خراب موسم کی وجہ سے جمعہ سے اب تک چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی پولیس نے اتوار کو اس کی تصدیق کی ہے۔ آکلینڈ میں جمعہ سے ریکارڈ بارش نے نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر میں بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی پولیس نے اب تصدیق کی ہے کہ جمعہ سے اب تک خراب موسم کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ علاقے میں اب بھی موسم خراب ہے۔ سول ڈیفنس نے اتوار کی صبح سے پیر کی صبح تک آکلینڈ کے لیے شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم کارمل سیپولونی نے اتوار کو کہا کہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ آکلینڈ کے لوگ محفوظ رہیں اور انہیں امدادی خدمات ان تک پہنچ سکے۔

ریڈیو نیوزی لینڈ نے رپورٹ کیا کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے تباہ کن سیلاب کے بعد آکلینڈ کا دورہ کیا جس نے خطہ کا بیشتر حصہ متاثر کیا۔ واضح رہے کہ آکلینڈ کے میئر وین براؤن نے شدید سیلاب کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ وہیں نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے پر تقریباً 1.6 ملین آبادی والے شہر میں ہنگامی حالت برقرار ہے کیونکہ بارشوں میں نرمی کے بعد شمال، شمال مغرب اور مغرب میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details