رام اللھ: فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ مقامی فلسطینی لوگوں کی طرف سے فساد پھیلانے کےلیے پتھراو کیا گیا اور پٹرول بم پھینکے گئے۔Four Palestinians killed by Israeli Fire
ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے دو الگ الگ جھڑپوں میں فوجیوں پر حملہ کرنے والے فساد پسندوں پر فائرنگ کی تھی۔ بیان میں کہا کہ یروشلم کے شمال میں مشتبہ کار سے ٹکرانے کے بعد 20 سالہ خاتون فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوئی اور اسے طبی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، یروشلم کے شائر زیڈک ہسپتال نے مبینہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
مغربی کنارے میں گذشتہ چند مہینوں سے اسرائیلی قابض فوج کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے چھاپوں کے دوران سینکڑوں فلسطینی شہری جاں بحق ہوئے۔ فلسطین کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے قریب کا کفر عین میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری جانب وزارت نے بتایا کہ ہیبرون کے نزدیک بیت عمر میں ایک فلسطینی شہری کے سر میں قابض فوجیوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس علاقے میں گاڑیاں باہم پھنس گئی تھیں کہ اس دوران مقامی فلسطینی لوگوں کی طرف سے فساد پھیلانے کے لیے پتھراؤکیا اور پٹرول بم پھینکے گئے۔ فلسطین حکام کی نیوز ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق بیت عمار کے علاقے میں جاں بحق شخص کی تصدیق 44 سالہ مفید مہمند خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔