اردو

urdu

ETV Bharat / international

Four Indians abducted in California امریکہ میں آٹھ ماہ کی بچی سمیت چار بھارتی نژاد افراد کا اغوا - کیلیفورنیا کی خبر

کیلیفورنیا کی مرسیڈ کاؤنٹی سے چار بھارتی نژاد افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان میں آٹھ ماہ کی بچی اور اس کے والدین بھی شامل ہیں۔ Four Indians abducted in California

Four Indians abducted in California
امریکہ میں آٹھ ماہ کی بچی سمیت چار بھارتی نژاد افراد کا اغوا

By

Published : Oct 4, 2022, 3:54 PM IST

واشنگٹن: امریکا کے کیلیفورنیا سے چار بھارتی نژاد افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ اغوا ہونے والوں میں ایک آٹھ ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ Four Indians abducted in California مرسیڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 36 سالہ جسدیپ سنگھ، 27 سالہ جسلین کور، 39 سالہ امندیپ سنگھ کو ان کے آٹھ ماہ کی بچی آروہی ڈھیری کے ساتھ اغوا کیا گیا۔ مبینہ اغوا کی جگہ دکانوں اور ہوٹلوں سے بھرا ہوا علاقہ ہے۔ این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام کو ابھی تک مشتبہ شخص کا نام اور اغوا کا مقصد معلوم نہیں ہے۔

پولیس نے ملزم کو مسلح اور خطرناک قرار دیا ہے۔ واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کیونکہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ان چاروں کو ان کی خواہش کے خلاف ساؤتھ ہائی وے 59 کے 800 بلاک سے اغوا کیا گیا تھا۔ حکام نے لوگوں سے کہا کہ وہ مشتبہ یا متاثرین کے پاس نہ جائیں اور اگر وہ کہیں پر نظر آئیں تو 911 پر کال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details