اردو

urdu

ETV Bharat / international

Imran Khan in Adiala Jail سابق وزیراعظم عمران خان اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل - سائفر کیس میں عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

Former Prime Minister Imran Khan transferred  to Adiala Jail from Attock Jail
سابق وزیراعظم عمران خان اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل

By UNI (United News of India)

Published : Sep 27, 2023, 8:49 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد اٹک جیل سے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب اڈیالہ جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وکلا کی درخواست پر سابق وزیراعظم کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی غرض اسلام آباد سے ملحقہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جس کے بعد عمران خان کو اٹک جیل سے سخت سیکیورٹی کے ساتھ بلٹ پروف گاڑی میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نظربندی کی مدت میں 14 دن کے لیے 10 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے پاکستانی پولیس نے عدالتی فیصلے پر توشہ خانہ کرپشن کیس میں عمران خان کو 5 اگست کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو نچلی عدالت نے توشہ خانہ کرپشن کیس میں 3 سال قید کی سزا دی گئی تھی تاہم 29 اگست کو ہائی کورٹ نے اس سزا کو ختم کر دیا تھا اور سابق وزیر اعظم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ لیکن 30 اگست کو عمران خان پر سائفر کیس میں گرفتار کرلیا گیا اور ان کی گرفتاری کی مدت میں توسیع کر دی گئی تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف اسٹیٹ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details