اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pervez Musharraf: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی حالت تشویشناک، اہل خانہ نے دعا کی اپیل کی - پرویز مشرف کی حالت تشویشناک

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف Pervez Musharraf کی طبیعت سے متعلق ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ مشرف کو 3 ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Former Pakistani President Pervez Musharraf
پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف

By

Published : Jun 10, 2022, 6:20 PM IST

Updated : Jun 10, 2022, 7:38 PM IST

پاکستان سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق ان کے اہل خانہ نے پرویز مشرف کے ہی ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کرکے بتایا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ مشرف کو 3 ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

اس سے قبل پاکستان کے سابق فوجی حکمراں جنرل (ر) پرویز مشرف Pervez Musharraf کے متعلق میڈیا کے ایک حصے میں یہ خبریں بھی آئیں کہ پرویز مشرف انتقال کرگئے، تاہم بعد میں ان کی تردید کر دی گئی۔ پاکستان کے صحافی وجاہت کاظمی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ وہ تاحیات ہیں لیکن بیمار ہیں۔"

پرویز مشرف، جو نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے، نے 1999 میں ایک بغاوت کے ذریعے اقتدار سنبھالا۔ وہ 2001 سے 2008 تک پاکستان کے صدر رہے۔ تقسیم کے بعد ان کا خاندان کراچی میں آباد ہو گیا جہاں انہوں نے سینٹ پیٹرک سکول میں داخلہ لیا۔ انہوں نے کاکول میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی اور 1964 میں ادارے سے گریجویشن کیا۔

Last Updated : Jun 10, 2022, 7:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details