ایمسٹرڈم: اس سال کے شروع میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والی نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک سے نوازا گیا۔ جسنڈا آرڈرن کو 'ڈیم گرینڈ کمپینین آف دی نیوزی لینڈ آرڈر آف میرٹ کا خطاب دیا گیا ہے۔ آرڈر آف میرٹ، جو 1996 میں قائم کیا گیا تھا، کسی بھی شعبے میں ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ولی عہد اور قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہوں یا جو اپنی شہرت، قابلیت، شراکت یا دیگر خوبیوں کے لیے مشہور ہوں۔
سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو 2019 کے کرائسٹ چرچ مسجد میں قتل عام اور کورونا کے وبائی امراض کے دوران بہترین کارکردگی پر اس خطاب سے نوازا گیا ہے۔ 42 سالہ سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس وقت نیوزی لینڈ کو حیرت میں مبتلا کیا تھا جب جنوری میں انہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کے پیش رو وزیراعظم کرس ہپکنز نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن کو کنگس برتھ ڈے اور کورونیشن آنرز لسٹ میں ڈیم (لیڈی) کا اعزاز دیا گیا ہے۔