اردو

urdu

By

Published : Sep 18, 2022, 11:06 AM IST

ETV Bharat / international

Israeli Strike On Syria اسرائیل کے میزائل حملے میں پانچ شامی فوجی ہلاک

اسرائیل نے جارحیت جاری رکھتے ہوئے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور جنوب میں فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔ Israeli Strike On Syria

اسرائیل کے میزائل حملے میں پانچ شامی فوجی ہلاک
اسرائیل کے میزائل حملے میں پانچ شامی فوجی ہلاک

دمشق: دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور جنوب میں فوجی اڈوں پر جمعہ کی آدھی رات کو اسرائیل کے تازہ میزائل حملوں میں پانچ شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔ Israeli Army Strike On Syria

شام کے فوجی ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ شام کے فضائی دفاع نے جوابی کارروائی میں کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ حملوں میں دمشق اور السيدة زينب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے طشام پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Strike On Syria اسرائیلی فضائی حملہ میں تین شامی فوجی ہلاک

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details