منیلا: فلپائن کے لوزون جزیرے میں سمندری طوفان نورو کی تباہی سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دی گئی اطلاع میں بتایا گیا کہ اتوار کی دوپہر سمندری طوفان نورو کے اثر سے ہونے والی تباہی سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ Typhoon Noru in the Philippines
بلاکان صوبے کے گورنر ڈینیئل فرنینڈو نے کہا کہ پیر کی صبح آنے والے زبردست سیلاب میں پانچ امدادی کارکن بہہ گئے۔ یہ لوگ دارالحکومت منالی کے شمالی شہر سان میگوئل میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی سے اس حوالے سے رپورٹ آنا باقی ہے۔