انقرہ:ترکیہ کے ازمیر صوبے میں ایک کافی شاپ میں فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازمیر صوبے کے مینڈیس ضلع میں ایک کافی شاپ پر مردوں کے دو گروپ مالی قرض پر بات چیت کے لیے جمع ہوئے۔ ترک اخبار حریت نے بتایا کہ بحث کے دوران دونوں گروپوں میں بحث اتنی بڑھ گئی کہ بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔ جس کے نتیجے میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پانچ افراد ہلاک جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ اخبار نے کہا کہ اس واقعے سے ضلع کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی متعدد گاڑیاں اور ایمبولینس کاریں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حریت نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Shooting in California کیلیفورنیا میں فائرنگ سے ایک لڑکی ہلاک، پانچ زخمی