اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ecuador Shooting ایکواڈور میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک - جنوبی امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایکواڈور کے شہر گویاکیل میں مسلح افراد کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ Firing in Ecuador

ایکواڈور میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک
ایکواڈور میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک

By

Published : Jun 5, 2023, 1:04 PM IST

بیونو آئرس: ایکواڈور کے شہر گویاکیل میں مسلح افراد کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ایل یونیورسو اخبار نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ایکواڈور کے صدر گوئیلیرمو لاسو نے نومبر میں گوایاس سمیت ملک کے کئی صوبوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا تھا، جس میں گوایاکیل واقع ہے۔ علاقوں میں جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کی وجہ سے ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس سے قبل اپریل کے اواخر میں گوایاکیل میں کاروں کی مرمت کی دکان پر مسلح افراد کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ فائرنگ ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ اس حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ وہیں کیلیفورنیا کے شہر سنی ویل میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ سی بی ایس نیوز نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب مشتبہ شخص نے ایک خاندان کی کار پر گولی چلائی۔ پولیس نے بتایا کہ تین بچوں سمیت چار زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بچوں میں سے کسی کو بھی جان لیوا زخم نہیں آئے۔ سنی ویل سان فرانسسکو سے تقریباً 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بتا دیں کہ امریکی ریاست میں فائرنگ کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details