اردو

urdu

ETV Bharat / international

Landmine Blast in Baluchistan پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکہ، پانچ جوان ہلاک - پاکستان میں دہشت گردانہ حملے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک آرمی کا کلیئرنس آپریشن نام کے تحت کاروائی جاری تھی کہ اسی دوران بارودی سرنگ میں دھماکے کی وجہ سے فوج کے ایک افسر سمیت چار جوان ہلاک ہوگئے۔ landmine blast in Baluchistan

Five Pakistani soldiers killed in landmine blast in Baluchistan province
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکہ، پانچ جوان ہلاک

By

Published : Dec 25, 2022, 9:28 PM IST

Updated : Dec 25, 2022, 10:27 PM IST

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 24 دسمبر 2022 سے بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران کارروائی میں مصروف ٹیم کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت پانچ جوان ہلاک ہوگئے۔ landmine blast in Baluchistan

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں پانچ دستی بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 15 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو، حب، خضدار اور تربت میں ایک، ایک دستی بم کے دھماکے ہوئے۔

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سبزل روڈ پر دستی بم کے دھماکے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق سڑک پر دو دستی بم پھینکے گئے جن میں سے ایک پھٹ گیا جبکہ دوسرے کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔Quetta Grenade Blast

صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو واقعے کی مذمت کی اور صوبائی پولیس چیف سے کہا کہ شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔ بلوچستان کے محکمہ صحت کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ نے بزنجو کے بیان کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایک ملزم کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Blast in Islamabad اسلام آباد میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار کی موت

پاکستانی میڈیا کے مطابق، بزنجو نے ایک بیان میں پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری رکھنے اور امن کے دشمنوں کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور انہوں نے حکم دیا ہے داخلی اور خارجی راستوں کی حفاظت کو سخت کیا جانا چاہیے۔

پاکستان نے گزشتہ چند ہفتوں میں مختلف دہشت گردانہ حملوں سے نمٹا ہے۔ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حال ہی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے کمپاؤنڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔ پاکستانی اخبار نے کہا کہ جنوب مغربی سرحد پر صورتحال بلوچستان کے چمن شہر میں افغان سرحد کے ساتھ متعدد جھڑپوں کا مشاہدہ کر چکی ہے۔

ٹی ٹی پی کا افغان طالبان کے ساتھ اتحاد ہے، انتہا پسند اسلامی تنظیم نے نومبر میں حکومت پاکستان کے ساتھ افغان طالبان کی ثالثی میں جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

Last Updated : Dec 25, 2022, 10:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details