اردو

urdu

Cyclone Freddy ملاوی میں طوفان فریڈی سے پانچ لاکھ افراد متاثر، اقوام متحدہ

By

Published : Mar 18, 2023, 9:58 AM IST

سمندری طوفان فریڈی نے جنوب مشرقی افریقہ کے ملاوی میں تباہی مچا دی ہے۔ اس طوفان سے ملاوی میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اقوام متحدہ کے مطابق طوفان فریڈی سے پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ death toll from Cyclone Freddy in Malawi

ملاوی میں طوفان فریڈی سے پانچ لاکھ افراد متاثر: اقوام متحدہ
ملاوی میں طوفان فریڈی سے پانچ لاکھ افراد متاثر: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے کم از کم 326 ہلاکتوں سمیت پانچ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ) نے کہا کہ حکومت نے صرف جمعرات کو راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں کے دوران 442 افراد کو بچائے جانے کی اطلاع دی ہے۔ وہیں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ دفتر نے کہا کہ سیلاب کا پانی کم ہونے کے ساتھ ہی حکومت کی زیر قیادت امدادی سرگرمیاں پھیلتی ہیں اور بے گھر لوگوں تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ او سی ایچ اے نے کہا "زمینی سطح پر انتہائی مشکل حالات کی وجہ سے کچھ علاقے ابھی بھی کٹے ہوئے ہیں۔ امدادی کارکن ان علاقوں تک رسد، راحت اور بچاؤ کی کوششوں کے لئے ہوائی نقل و حمل اور کشتیوں کو جمع کر رہے ہیں جہاں سڑک کے ذریعے رسائی ممکن نہیں ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:Tropical Cyclone Freddy افریقی ممالک میں طوفان کی تباہ کاریاں، 300 سے زائد افراد ہلاک

دفتر نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے شراکت دار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خاص طور پر ایسے مقامات جہاں بے گھر ہونے والے زیادہ ہیں، ہیضے کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں فکر مند ہیں۔ اقوام متحدہ چلڈرن فنڈ (یونیسیف) اور اس کے شراکت دار بلانٹائر میں پناہ گاہوں کے طور پر کام کرنے والے اسکولوں میں بیت الخلاء کو صاف کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پانی ذخیرہ کرنے والے بلیڈر بھی نصب کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملاوی، موزمبیق اور مڈغاسکر میں طوفان فریڈی کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details