اردو

urdu

ETV Bharat / international

Gunfight in Rohingya Camp روہنگیا کیمپ میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک - Arsa RSO shooting in Rohingya camp

کیمپ میں روہنگیا مسلمانوں نے بتایا کہ کیمپ پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کے لیے ارسا اور آر ایس او کے درمیان کچھ عرصے سے جدوجہد جاری ہے۔ اس وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ افراد مارے گئے۔

روہنگیا کیمپ میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک
روہنگیا کیمپ میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

By

Published : Jul 7, 2023, 4:19 PM IST

Updated : Jul 7, 2023, 10:54 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے اوکھیا میں روہنگیا کیمپ میں اراکان روہنگیا سالویشن آرمی (اے آر ایس اے) اور اراکان سالیڈیرٹی آرگنائزیشن (آر ایس او) کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد اے آر ایس اے کے رکن بتائے جاتے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح اوکھیا کے کیمپ 8 ویسٹ میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں کیمپ 8 ویسٹ کا رہائشی انور حسین (24)، محمد حمیم (16)، کیمپ 13 کا رہائشی نورالامین (24) اور کیمپ 10 کا رہائشی محمد ناظم اللہ شامل ہیں۔ پانچویں متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اس کی تصدیق کرتے ہوئے 8-اے پی بی این کیپٹن (ایڈیشنل ڈی آئی جی) عامر ظفر نے کہا کہ روہنگیا کیمپ میں شرپسندوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع کے بعد جب وہ ابتدائی گھنٹوں میں جائے واقع پر پہنچے تو تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ دو دیگر زخمی ہسپتال لے جاتے وقت دم توڑ گئے۔ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔ کیمپ میں روہنگیا مسلمانوں نے بتایا کہ کیمپ پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کے لیے ارسا اور آر ایس او کے درمیان کچھ عرصے سے جدوجہد جاری ہے۔ اس وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ افراد مارے گئے۔ اس واقعہ سے پورے کیمپ میں افراتفری مچ گئی۔

مزید پڑھیں: Fire at Rohingya Camps روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی تھی

اے پی بی این کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشن اینڈ میڈیا) فاروق احمد نے کہا کہ کیمپ میں کئی مسلح گروپوں کے درمیان اندرونی تنازعہ کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، آج علی الصبح دو عسکریت پسند گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ یہ سب ارسا کے ممبر تھے۔ فاروق احمد نے کہاکہ "ارسا کون ہے اور آر ایس او کون ہے یہ مسئلہ نہیں ہے۔ کیمپ میں دہشت گردی کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ جرائم میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔‘‘

یو این آئی

Last Updated : Jul 7, 2023, 10:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details