کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے خواجہ راوش علاقے میں بدھ کو ایک مسجد میں ایک شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔Five killed in Kabul mosque shooting
مقامی میڈیا نے طالبان پولیس کے حوالے سے بتایا کہ "آج کابل شہر کے 9 ویں ضلع کی ایک مسجد میں ایک مسلح شخص نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔'