قندوز: افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں اتوار کے روز ایک مسافر بس الٹنے سے پانچ مسافر ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی راجدھانی قندوز شہر کے مضافات میں صبح سویرے لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث پیش آنے والے سڑک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔Afghanistan Road Accident
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت مطیع اللہ روحانی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ زخمی مسافروں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ٹریفک حادثے کے لیے ڈرائیور کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے روحانی نے کہا کہ متعلقہ حکام ہائی وے ٹریفک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ پولس حادثے کی چھان بین کر رہی ہے۔