کوئٹو:ایکواڈور کی ایک جیل میں جھڑپ میں کم از کم پانچ قیدی ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ ایکواڈور کی جیل انتظامیہ ایجنسی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ بدھ کو ہوئیں جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں میں 18 قیدی اور پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ایجنسی نے جنوب مغربی بندرگاہی شہر گوایاکل کی جیل میں ہونے والی جھڑپ کو حریف گروہوں کے ارکان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے تعبیر کیا ہے۔ Clashes in Ecuador Prison