گذشتہ ماہ استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان اناج برآمدات معاہدے Russia Ukraine Grain Deal کے تحت پہلا اناج کے ساتھ کارگو جہاز First Ukrainian Grain Shipment یوکرین کے بحیرہ اسود کے اوڈیسا بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے۔ یوکرین کے وزیر کوبراکاؤف نے فیس بک پر لکھا کہ سیرالیون کے جھنڈے تلے 26 ہزار ٹن مکئی لے کر جہاز راجونی لبنان کی بندرگاہ طرابلس پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جہاز ایک سمندری راہداری کے ساتھ آگے بڑھے گا، جس کی حفاظت کی ضمانت ترکی اور اقوام متحدہ نے دی ہے۔
کوبراکاوف نے مزید کہا کہ یوکرین کی اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے سے خوراک کے عالمی بحران کو روکنے میں مدد ملے گی، یہ یوکرین کی معیشت میں کم از کم ایک بلین ڈالر کا حصہ ڈالے گا اور ملک کے کسانوں کے لیے اگلے سال کی بوائی مہم کی تیاری کے لیے راہ ہموار کرے گا۔
ترکی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ کارگو جہاز سب سے پہلے استنبول پہنچے گا، جہاں روس اور یوکرین کے ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے مطابق ایک مشترکہ نگرانی کے مرکز سے اس کا معائنہ کیا جائے گا۔وزارت نے کہا کہ راجونی کے بعد دیگر قافلے اوڈیسا بندرگاہ سے روانہ ہوں گے۔