ماسکو: اسفیرا ملٹی سیٹلائٹ آربیٹر کا پہلا خلائی جہاز روسی اسکیف۔ڈی سیٹلائٹ ہفتہ کو لانچ ہونے کے بعد کامیابی کے ساتھ مدار میں رکھ دیا گیا۔ روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کے ترجمان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اسکیف ۔ڈی سیٹلائٹ سمیت تین گونیٹس۔ایم کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو لیکر جانا والا ایک سویوز-2.1B راکٹ ہفتے کو ماسکو کے وقت کے مطابق دوپہر 22:57 (19:57 GMT) پر ووسٹوچنی کاسموڈروم سے لانچ کیا گیا۔ تمام سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ الگ ہو گئے اور اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔