اردو

urdu

ETV Bharat / international

French presidential election 2022: فرانس میں صدارتی الیکشن کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ - فرانس میں صدارتی الیکشن

دوسرے مرحلے کی پولنگ 24 اپریل کو ہونی ہے۔ صدارتی عہدے کے اہم امیدواروں میں ایمانوئل میکرون اور دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کی رہنما مرین لے پین شامل ہیں۔

First round of voting for the French presidential election
فرانس میں صدارتی الیکشن کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ

By

Published : Apr 10, 2022, 11:03 PM IST

فرانس میں اتوار کو صدارتی الیکشن کے پہلے دور کی ووٹنگ ہوئی جس میں 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سات امیدوار ایسے بھی شامل ہیں جو 2017 میں ہوئے گذشتہ الیکشن میں میدان میں تھے۔ ووٹنگ صبح 8 بجے (مقامی وقت) سے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ پیرس، لیوں، نیس، تولوز، بورڈو اور دیگر شہروں میں پولنگ ،مقامی شام 8 بجے تک جاری رہے گی اور تقریباً 4.9 کروڑ افراد کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے۔French presidential election 2022

دوسرے مرحلے کی پولنگ 24 اپریل کو ہونی ہے۔ صدارتی عہدے کے امیدواروں کی فہرست میں دو سب سے آگے ایمانوئل میکرون اور دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کی رہنما مرین لے پین کے علاوہ ، ریپبلکن امیدوار وَیلیری پیکریسے، انتہائی دائیں بازو کی ریکانکویٹ پارٹی کے ایرک جیمور، بائیں بازو کے رہنما جین لیوک میلینچان، کمیونسٹ پارٹی کے رہنما فیبین روسیل اور دائیں بازوں کی پارٹی فراس ارائز پارٹی کے رہنما نیکولس ڈیوپانٹ ایگران شامل ہیں۔

ملک کے 1801 بالغوں کے درمیان جمعرات اور جمعہ کو کیے گئے ایلابے پول کے مطابق میکرون 26 فیصد ووٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ لی پین 25 فیصد کے ساتھ ٹھیک ان کے پیچھے ہیں۔ ان کے بعد مسٹر جین-لیوک میلینچان اور دائیں بازو کے امیدوار ایرک جیمور ہیں، جن کے بالترتیب 17.5 فیصد اور 8.5 فیصد ووٹ حاصل کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریپبلکن امیدوار ویلری پیکریسی کو آٹھ فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، بدھ سے جمعہ تک کیے گئے تازہ ترین ایپسوس سروے میں مسٹر میکرون کو 26.5 فیصد اور مسٹر لے پین کو 23 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ میلینچان 16.5 فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ اس سروے میں 1500 سے زیادہ بالغ جواب دہندگان شامل تھے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details