تیونس: تیونس میں صدر قیس سعید کی جانب سے مارچ میں قانون ساز ادارے کو تحلیل کرنے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے۔ شمالی افریقی ملک تیونیشیا میں سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے لوگوں نے 4,551 پولنگ اسٹیشنوں اور 11,310 پولنگ بوتھوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا شروع کیا۔ legislative elections in Tunisia
ووٹنگ شام 6 بجے بند ہوگئی اور ابتدائی نتائج کا اعلان اتوار اور منگل کی درمیانی شب کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی 161 نشستوں کے لیے کل 1,058 امیدواروں نے مقابلہ کیا۔ اس سال 30 مارچ کو قانون ساز ادارے کو تحلیل کرنے سے پہلے ، مسٹرسعید نے تیونیشیائی کی پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھااور جولائی 2021 میں حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔