منامہ: بحرین میں منکی پاکس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، منکی پاکس سے متاثر ایک 29 سالہ غیر ملکی شہری حال ہی میں بیرون ملک کے سفر کے بعد بحرین آیا تھا۔ بیماری کی علامات کی تصدیق کے بعد انہیں تجویز کردہ پروٹوکول کی بنیاد پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ First Monkeypox case in Bahrain
بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور بیماریوں کی نگرانی کے نظام پر زور دیا گیا ہے۔ ملک میں ٹیکہ کاری کے علاوہ مشتبہ معاملوں سے نمٹنے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔