اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sudan crisis سوڈان سے انخلاء کرنے والے ترکیہ کے طیارے پر فائرنگ - ترکیہ کے وزیر آقار

ترکیہ کے وزیر آقار کے بیانات کے بعد ترک مسلح افواج کا A400M انخلاء طیارہ جو کل شام پورٹ سوڈان سے روانہ ہوا تھا، ترکیہ کے وقت کے مطابق رات دو بجے پر استنبول ایئرپورٹ پر اترا۔ انخلاء کیے گئے ترک باشندے اپنے بر وقت انخلاء بہت خوش ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ جب تک تمام ترک باشندوں کو ترکیہ منتقل نہیں کرلیا جاتا انخلاء آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 28, 2023, 7:36 PM IST

انقرہ: ترکیہ کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ انہوں نے سوڈان سے ترک شہریوں کے انخلاء کے لیے کل 5 ٹرانسپورٹ طیاروں جن کو قوجہ یوسف کے نام سے یاد کیے جانے والے A400M طیاروں کو مختص کیا ہے۔ وزارتِ قومی دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ C-130 انخلاء کرنے والا طیارہ، جو سوڈان میں پھنسے ہمارے شہریوں کو نکالنے کے مشن کے لیے وادی سیدنا جا رہا تھاپر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔

قیصری میں اپنے بیان میں، آقار نے سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (HDK) کے درمیان جھڑپوں اور ترک شہریوں کے انخلا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جاری جھڑپوں کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال کی وجہ سے سوڈان میں مقیم ترک شہریوں کا انخلاء کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد شہریوں کو ایتھوپیا کے راستے انخلاء کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ان علاقوں میں جڑپیں جاری ہیں اور انخلاء کا کام بھی جاری رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے شہریوں کے انخلاء کے لیے 5 طیارے مختص کیے ہیں۔ ہم خرطوم کے شمال میں واقع وادی سیدنا سے اپنے 210 شہریوں کو نکالنے کے لیے C-130 قسم کے طیاروں کے ذریعے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف A400M قسم کے 2 طیاروں نے پورٹ سوڈان میں لینڈ کیا جو 250 شہریوں کا انخلاء کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ طیاروں کی روانگی کے پروگرام کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور ترک شہریوں کا ترکیہ واپسی کا عمل کل شام تک مکمل ہو جائے گا۔ دوسری جانب وزیر آقار کے بیانات کے بعد ترک مسلح افواج کا A400M انخلاء طیارہ جو کل شام پورٹ سوڈان سے روانہ ہوا تھا، ترکیہ کے وقت کے مطابق رات دو بجے پر استنبول ایئرپورٹ پر اترا۔ انخلاء کیے گئے ترک باشندے اپنے بر وقت انخلاء بہت خوش ہیں۔وزارت دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک تمام ترک باشندوں کو ترکیہ منتقل نہیں کرلیا جاتاانخلاء آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔

دریں اثنا، ایم ایس بی نے اطلاع دی کہ سی-130 قسم کے انخلاء طیارے پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، جو سوڈان میں پھنسے ترک شہریوں کو نکالنے کے لیے ملک جا رہا تھا۔وزارتِ قومی دفاع کے بیان میں کہا گیءا ہے کہ C-130 انخلاء کرنے والا طیارہ، جو سوڈان میں پھنسے ہمارے شہریوں کو نکالنے کے مشن کے لیے وادی سیدنا جا رہا تھاپر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے تاہم یہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے اور کسی بھی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جہاز کا تمام پہلوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sudan Crisis سوڈان میں سنگین انسانی بحران تیزی سے تباہی میں بدل رہا ہے، یو این

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details