اردو

urdu

ETV Bharat / international

Firing in Imran Khan Long March لانگ مارچ میں فائرنگ سے عمران خان زخمی، وزیراعظم شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی - حقیقی آزادای مارچ

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب نامعلوم شخص نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت متعدد رہنما کے زخمی ہونے کے علاوہ ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ Firing in Imran Khan Long March

Firing in Imran Khan's Long March in pakistan
لانگ مارچ میں فائرنگ، عمران خان کی زخمی ہونے کی اطلاع

By

Published : Nov 3, 2022, 5:07 PM IST

Updated : Nov 3, 2022, 6:15 PM IST

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب نامعلوم شخص نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ Firing in Imran Khan Long March پاکستانی میڈیا کے مطابق گوجوانوالہ میں عمران خان کا کنٹینر جوں ہی وزیر آباد پہنچا تو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر عمران خان، فیصل جاوید سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں صاف طور سے دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے پیر میں گولی لگی ہے کیونکہ ان کے پیر میں پٹی بندھی ہوئی ہے۔ اور جب انھوں اسپتال لے جایا جارہا تھا تو انھوں نے اپنے سپورٹرز کا ہاتھ اٹھا کر شکریہ بھی ادا کیا۔

سامجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ بزدلوں نے اپنی اوقات دکھا دی ہے، عمران خان صاحب زخمی ہیں، اللہ تعالی ان کو محفوظ رکھے اور پوری قوم عمران خان کی زندگی کے لیے دعا کرے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان کے زخمی ہونے کے باوجود مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔ سامجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں لیکن آج وہ ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں۔ وہ آخری سانس تک لڑے گا۔ اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔

ٹویٹر

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹویٹر

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ گولی اور گالی کی سیاست مسترد کرتے ہیں۔

Last Updated : Nov 3, 2022, 6:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details