اردو

urdu

ETV Bharat / international

Vietnam fire ویتنام میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی، بارہ افراد ہلاک، درجنوں زخمی - ویتنام کی خبر

ویتنام میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں زبردست آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، حادثے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وہیں حکام نے ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By PTI

Published : Sep 13, 2023, 4:10 PM IST

ہنوئی: ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے تقریباً 12 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ملک کے نیوز پورٹل ویتنام ایکسپریس نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ہنوئی کے تھانہ شوان ضلع میں ایک 10 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب لگی۔ اس دوران زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک تقریباً 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 70 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ ان میں سے 54 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔ میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ رہائشی عمارت میں کل 150 خاندان رہتے ہیں۔ تنگ گلیوں اور تنگ عمارت کی وجہ سے فائر سروسز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعہ کے بعد آس پاس کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال جنوبی ویتنام کے صوبہ بن دوونگ میں ایک کراوکی پارلر میں زبردست آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details