کمپالا: یوگنڈا کے بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی یوگنڈا میں نابینا افراد کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے کم از کم گیارہ طلباء ہلاک جب کہ چھ دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔Fire at Boarding School for Blind
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے تقریباً 30 کلومیٹر مشرق میں واقع میوکونو میں واقع بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ رات ایک بجے کے قریب لگی، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے، اسکول کی قریبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔