کوپن ہیگن: فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین کی پارٹی کا ایک ویڈیو بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وائرل ہونے والے ویڈیو میں 36 سالہ وزیراعظم سنا مرین Finnish PM Sanna Marin اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتی، گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر پارٹی کے دوران منشیات لینے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ تاہم، پی ایم مرین نے منشیات لینے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے کوئی غلط کام نہیں کیا۔Finnish PM Dance Party Video
وائرل ویڈیو میں کم از کم چھ افراد کو فن لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھ رقص کرتے اور گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، پی ایم مرین نے فن لینڈ کے نشریاتی ادارے YLE کو بتایا کہ مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ یہ ویڈیو عوامی ہوگیا ہے۔ میں نے شام دوستوں کے ساتھ گزاری، پارٹی کی لیکن میں نے منشیات نہیں لی ہے۔ اس نے صاف لہجے میں کہا کہ میں نے شراب کے علاوہ کچھ نہیں لیا۔ میں نے پارٹی میں ڈانس کیا، گایا اور بہت مزہ کیا۔ یہ پارٹی مکمل طور پر قانونی دائرے میں تھی۔