اردو

urdu

ETV Bharat / international

Corruption in Kenya کینیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ - کینیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ

کینیا میں بدعنوانی کے خلاف نو منتخب گورنروں میں سے بیشتر نے جنگ چھیڑ دی ہے۔ 25 اگست کو حلف اٹھانے کے بعد زیادہ تر گورنرز انسداد بدعنوانی کے ایجنڈے پر سخت ہدایات دے رہے ہیں۔ Corruption in Kenya

The Fight Against Corruption in Kenya
کینیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ

By

Published : Sep 10, 2022, 10:15 PM IST

Updated : Sep 10, 2022, 10:58 PM IST

نیروبی: کینیا کی 47 کاؤنٹیوں میں سے بیشتر کے گورنروں نے ہفتہ کو ملک میں بدعنوانی کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔ نو منتخب گورنروں میں سے 30 پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ 25 اگست کو حلف اٹھانے کے بعد زیادہ تر گورنر نچلی سطح پر کام کر رہے ہیں، خاص طور پر انسداد بدعنوانی اور لاگت میں کمی کے ایجنڈے پر سخت ہدایات دے رہے ہیں۔ Corruption in Kenya

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کسی کے گورنر سمبا آراتی نے بتایا کہ کاؤنٹی میں صرف 82 گاڑیاں ہیں جبکہ 256 ڈرائیور پے رول پر ہیں، جن میں سے کچھ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہیں۔ آراتی نے سٹیزن ٹی وی کو یہ بھی بتایا کہ ان کے پے رول پر 861 لوگ ہیں جن کی ملازمت کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔

میکوس کاؤنٹی کی گورنر ویونیا نیڈیٹی نے کہا کہ ان کی کچھ سرکاری گاڑیوں پر نمبر پلیٹس بھی نہیں ہیں لیکن ان کا بجٹ محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے لیے رکھا گیا ہے۔ کینیا میں انٹیل ریسرچ سالوشن کی چیف ایگزیکٹو کیرن میوانگی نے بتایاکہ ’’نئے گورنر کو معلوم ہے کہ پانچ سال کے بعد ووٹرز ان کے کام کا جائزہ لیں گے۔‘‘

کینیا میں کاؤنٹی حکومتیں انتہائی مرکزی طرز حکمرانی کے ساتھ عدم اطمینان کو دور کرنے کے لیے قائم کی گئی تھیں، کیونکہ ان پر وسائل کی غیر متوازن تقسیم، ترقی میں عدم مساوات، بعض کمیونٹیز کے پسماندگی اور حکمرانی میں عوامی شرکت کی کمی کا الزام لگایا گیا تھا۔ (یو این آئی)

Last Updated : Sep 10, 2022, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details