اسلام آباد: پاکستان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والی خاتون صحافی اتوار کو کنٹینر کے نیچے آنے سے جاں بحق ہوگئیں۔ صحافی کی شناخت چینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم کے طور پر ہوئی ہے۔ PTI Long March
PTI Long March لانگ مارچ کی کوریج کے دوران کنٹینر کے نیچے آنے سے خاتون صحافی کی موت - PTI Long March
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران کنیٹنر کے نیچے آنے سے ایک خاتون صحافی صدف نعیم جاں بحق ہو گئیں۔ صدف چینل 5 کی رپورٹر تھی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی نے تیسرے دن کے مارچ کو فوری طور پر روک دیا ہے۔ PTI Long March
بعد ازاں، سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آج اپنے مارچ کے دوران پیش آنے والے اندوہناک حادثے میں چینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم ہم سے جدا ہوگئیں، اس پر نہایت رنج و الم کا شکار ہوں۔انہوں نے کہا کہ الفاظ نہیں کہ اپنا غم بیان کرسکوں، ان المناک گھڑیوں میں میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کےاہلخانہ کیساتھ ہیں، ہم نےاپنا مارچ آج کے لیے منسوخ کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور صحافیوں نے بھی ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں، صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔